Featuredاسلام آباد

اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں، ہم تیار ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد : پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، لوگ یہاں جنرل الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں، ہم تیار ہیں، اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ، لوگ یہاں جنرل الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں۔ وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی ہے۔ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ماں بچہ اسپتال اور نالہ لئی رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہوں گے۔ سوا پانچ سو ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے۔ ہمارے شہر کے منصوبوں کے لیے عمران خان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارم رہے ہیں۔ ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے۔ ہم سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں۔ دو ہزار پولیس اور نو ہزار ایف آئی اے میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

طالبان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستان جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے۔ اس سے بات ہوسکتی ہے۔ ابھی کوئی بات چیت فیصلہ کن مراحل میں نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close