Featuredسندھ

سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی تقسیم پر بحث طول پکڑتی جارہی ہے

کراچی: محکمہ آبپاشی پنجاب کی ٹیم گدوبیراج پرپانی کےاخراج اور آمدکاڈیٹا لینےگئی تو سندھ کے محکمہ آب پاشی نے پنجاب کی ٹیم کو گدوبیراج کاڈیٹا لینے سے منع کردیا

بیراجوں کا ڈسچارج ڈیٹا لینےکےلیےصوبہ سندھ اورپنجاب رضامندہوئے تھے، جس پر دونوں صوبوں کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط بھی کیے تھے، معاہدے کے بعد سندھ کی ٹیم نے پنجند اور تونسہ بیراج کا اچانک معائنہ بھی کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گدو بیراج پر روکےجانے کےحوالے سے پنجاب نے ارسا کو آگاہ کردیا ہے۔

سندھ اور پنجاب کے درمیان نہری پانی کا تنازعہ دو ماہ سے جاری ہے، ارسا حکام کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سندھ کو اب تک صرف 4 فیصد پانی کی کمی ہوئی، اسی عرصے میں پنجاب کو 16 فیصد پانی کی کمی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب کے لیے اداروں کا رویہ الگ الگ ہے، خورشید شاہ

سندھ کا الزام ہے کہ پنجاب چشمہ لنک کینال اور ٹی پی لنک کینال کھول کر سندھ کے حصے کا پانی چوری کررہا ہے اور اس نے ان دونوں کینالز پر پانچ پانچ میگاواٹ کے بجلی بنانے کے منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے سندھ کو اس حصے کا پانی نہیں مل رہا، اس وقت سندھ میں مجموعی طور پر 50فیصد پانی کی قلت ہے۔

سکھربیراج پر اس وقت 20فیصداور کوٹری بیراج پر44فیصدپانی کی کمی ہے، جس کی وجہ سے کوٹری بیراج سے آگے کے علاقوں خصوصاً حیدرآباد اور کراچی میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close