Featuredسندھ

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

کراچی: پولیس چوری اور چھینی جانے والی صرف 25فیصد گاڑیاں ہی برآمد کر سکی ، مختلف کارروائیوں میں برآمدکی گئی گاڑیوں کی تعداد470 ہے

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں سال کے دوران شہر بھرسے 2ہزارسے زائدگاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

رواں سال سب سےزیادہ 217گاڑیاں اکتوبرمیں چوری اور چھینی گئیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ رواں سال 2ہزارکےقریب گاڑیاں چھینی، چوری کی گئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکی خفیہ ایٹمی معلومات کی چوری،ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود کوئی گینگ یا ملزم پکڑا نہیں گیا، جس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بیشترگاڑیاں اندرون سندھ اوربلوچستان اسمگل کر دی جاتی ہیں۔

دو ماہ قبل سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مرتب کردہ اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ستمبر کے دوران 23 فور وہیلر چھین لیے گئے جبکہ 191 چوری ہوئے۔

4،009 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ ان میں سے 447 موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ ماہ شہر میں 2،190 موبائل فون لوٹے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close