Featuredکھیل و ثقافت

اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کا معاملہ مزید طول پکڑ گیا

دبئی:  بین الاقوامی اولمپک میں کرکٹ شامل نہیں ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپک کھیلوں میں اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلمبنگ اورسرفنگ سمیت 28 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جن میں کرکٹ شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کے ڈائریکٹر نے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے ابھی کافی وقت ہے، ہم پریشان نہیں ہیں، آئی سی سی کے ایک اور عہدیدار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو میگا ایونٹ میں شامل کرانے کے لئے ان کے عزائم تبدیل نہیں ہوئے، ہم آج بھی اس جگہ کھڑے ہیں ، جہاں ہماری توقع تھی۔

دوسری جانب آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کبھی بھی ایل اے 2028 کی ابتدائی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، اس کی امید میزبان شہر یعنی لاس اینجلس کی تجویز سے ہے۔ ابتدائی گیم کی فہرست صرف ان کھیلوں کے لئے ہے جن کی پہلے سے ہی بات چل رہی ہے، اضافی کھیلوں کے انتخاب کے لئے میزبان شہر کا عمل اگلے سال شروع ہو گا۔

پہلے کسی بھی نئے کھیل کو شامل کرنے سے قبل بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) فیصلہ کرتی تھی لیکن اب آئی او سی نے اولمپکس میں کسی بھی نئے کھیل کو شامل کرنے کی ذمہ داری میزبان ملک کی اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کو دی ہے۔

یہ تبدیلی اولمپکس 2020 کے ایجنڈے کے نفاذ کے بعد کی گئی ہے، اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں تک پہنچنا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپک انتظامی کمیٹی نے سنہ 2015 میں ٹوکیو اولمپکس میں نئے کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور آئی او سی نے 2016 میں اس تجویز کو قبول کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close