Featuredسندھ

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا

کراچی: ڈی ایچ اے کیلئے سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی تعطل کاشکار ہے

ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف آبادیوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔

ڈی ایچ کیلئے سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی تعطل کاشکار ہے اور 3 سال سے تعطل کا شکار پائپ لائن منصوبہ رواں موسم سرمابھی مکمل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : گیس بندش کو حکومت کی نااہلی چھپانے کا کھیل قرار دے دیا

پائپ لائن تکمیل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

 سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ صنعتوں سےگیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے، گیس کی طلب و رسد کا فرق 220 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے جب کہ گیس فیلڈز سے سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close