Featuredسندھ

حکمرانوں کے تعلیم دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک کی آئندہ نسلیں تباہ ہو رہی ہیں

کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ کے بڑے کنونشن سے خطاب کیا

کنونشن سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ محمد صدیقی، ناظم کراچی حافظ حسن سلیم نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں شہر بھر سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی ہٹائی جائے۔ طلبہ کو یونین سازی کا حق دیا جائے، طلبہ کے بار بار مطالبوں اور مظاہروں کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ حکمران طبقہ یونیورسٹیوں کی نوجوان قیادت سے خائف ہے۔ 

اسلامی جمعیت طلبہ ظالم اشرافیہ کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں اسلام پسنداور محب وطن قیادت فراہم کی۔جب تک جمعیت موجود ہے اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی نظریاتی سرحدیں محفوظ ہیں۔

75برسوں میں اسلامی جمعیت طلبہ نے تین نسلوں کو اسلام اور ملک سے محبت سکھائی ہے۔ جمعیت کے کارکنان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود بھی معاشرہ میں رول ماڈل بنیں اور نوجوانوں کو بھی اسلام اور نظریہ پاکستان سے محبت کا درس دیں۔ ملک کی نظریاتی اساس اور معاشرے کی اخلاقی اقدار کی حفاظت ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 73برسوں سے جمہوریت کے نام پر اسٹیٹس کو کو تحفظ فراہم کیاجا رہاہے۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو دھوکادیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایم ایم اے پاکستان میں اسلامی نظام کو یقینی بنائیگی، ملک سکندر ایڈوکیٹ

اسلامی جمعیت طلبہ 23دسمبر 1947ء کو بانی جماعت اسلامی مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی کی ہدایت پر وجود میں آئی جو 75سال بعد بھی پاکستان ہی کی نہیں دنیا کی سب سے بڑی نمائندہ طلبہ تنظیم سمجھی جاتی ہے۔ ملک کی کوئی ایسی یونیورسٹی اور کالج نہیں جہاں اسلامی جمعیت طلبہ موجود نہ ہو۔

افغانستان میں مجاہدین نے امریکہ کو شکست دی۔ ہم افغانستان کے جہاد کی حمایت کرتے ہیں جو روس اور امریکہ کے خلاف کیا گیا، آدھا کشمیر بھی جہاد کے ذریعے سے حاصل کیا گیاتھا اور مقبوضہ کشمیر بھی جہاد کرکے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومیت، عصبیت اور لسانیت کی سیاست کرنے والے آج نہیں رہے لیکن الحمدللہ آج جماعت اسلامی موجود ہے۔ جماعت اسلامی طلبہ یونین کو بحال کروانے کی جدوجہد کرے گی۔

حمزہ صدیقی نے کہا کہ جمعیت کے قیام کا مقصد امت کو متحد کرنا ہے۔ جمعیت نے طلبہ حقوق کی تحریک چلائی ہے اور ہر دور میں طلبہ کی رہنمائی کی، جمعیت طلبہ کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے نظریاتی و جغرافیائی سطح پر بھی جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close