Featuredدنیا

عدالت نے روس میں غیر قانونی قرار دیا گیا مواد نہ ہٹانے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

ماسکو: معروف ترین سرچ انجن کے سالانہ ٹرن اوور کی بنیاد پر روس میں پہلا جرمانہ ہے

عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں غیرقانونی مواد کی تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئیں تاہم مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ عدالت نے روس میں غیر قانونی قرار دیا گیا مواد نہ ہٹانے پر گوگل پر جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل پر 7 ارب 2 کروڑ روبلز (98 ملین امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا جو معروف ترین سرچ انجن کے سالانہ ٹرن اوور کی بنیاد پر روس میں پہلا جرمانہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سنی لیون 2018ء میں بھی سرچ انجن میں سرفہرست

گوگل نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ وہ عدالتی فیصلے کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کی جانب سے ٹیکنالوجی فرم پر ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل مواد ہٹانے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔

رواں برس مئی میں روس کے میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے نے گوگل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا وہ اپنے پلیٹ فارم سے ڈرگ، تشدد اور شدت پسندی کے حوالے سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر مشتمل مواد ہٹائے۔

دو روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر بھی اسی قسم کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close