Featuredاسلام آباد

اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ؛ 15 ججز کورونا کا شکار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں، عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا، عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : داعش کے خطرے کے پیش نظر فوجی عدالتیں ضروری ہیں، سابق عسکری قیادت

ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close