Featuredسندھ

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی، جو دسمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے

درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی،

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ ، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرےگا اور اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close