Featuredدنیا

جمائمہ گولڈ اسمتھ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ

لندن: جمائمہ گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ایک ویب بیسڈ ورڈ گیم ’’ورڈلی‘‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی جس پر ایک پاکستانی صارف نے انہیں رپلائی کرتے ہوئے بالکل ہی غیر متوقع ٹوئٹ کی اور ان سے واپس آنے کی درخواست کی

صارف نے مزید لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر موجود پال نامی صارف نے جمائمہ اور پاکستانی صارف کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کراتے ہوئے لکھا میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈلی‘‘ کے بانی نے کبھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ ان کے گیم کے بارے میں کی گئی پوسٹ پر کوئی اس طرح کا ردعمل بھی دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بشریٰ مانیکا نے عمران خان سے شادی کے وقت ایسا کام کردیا جو جمائمہ اور ریحام بھی نہ کر پائی تھیں

وہیں دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ہونے والی اس دلچسپ بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میری باقی زندگی کے لیے ہر ٹوئٹ اور پھر اپنے اسی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے اور دل والے ایموجی بھی لگائے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ چاہے کوئی بھی ٹوئٹ کریں اکثر ان کے کیے گئے ٹوئٹس پر پاکستانی صارفین ان سے عمران خان کے پاس واپس آنے کی درخواست ضرور کرتے ہیں اور جمائمہ بھی صارفین کے ان ٹوئٹس کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرواتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close