Featuredاسلام آباد

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے  درخواست صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے دائر کی

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تاحیات نااہلی کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیاجائے، آرٹیکل 184تھری کےتحت سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ کے امورانجام نہیں دے سکتی۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 184کی شق 3کے تحت عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے ، سپریم کورٹ نےفیصلوں میں آرٹیکل62 ون ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرزطے کئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہوا صرف اس کو کالعدم کیا جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

سینئر قانون دان اعتزازاحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میراتومؤقف رہا ہے کہ تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے، درخواست پر مؤقف درست ہے، کسی کی ذات کے حوالے سے پٹیشن دائرنہیں ہونی چاہیے، درخواست مفاد عامہ میں ہو تو دائر کی جاسکتی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بارکوذات کے حوالے سے کیس میں نہیں آناچاہیے، متاثرہ افراد کو خود درخواست دائر کرنی چاہیے تھی، میرا نہیں خیال کہ درخواست کا لینا دیناعوام الناس سے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close