Featuredسندھ

ایم کیو ایم نے چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کیا کچھ غلط نہیں کیا

کراچی: پر امن مظاہرین سے بات چیت کی جاتی لیکن طاقت کا استعمال کیا گیا

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے،ایم کیو ایم نے چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کیا کچھ غلط نہیں کیا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب وہ پارٹی نہیں جو محترمہ کی پارٹی تھی، سندھ اسمبلی میں کسی اپوزیشن کے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا، اسٹینڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ نہیں ہے، مراد علی شاہ ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے شریفانہ انداز اختیار کیا تھا متحدہ اپوزیشن فوارہ چوک پر جمع ہوئی تھی، اس روز کوئی حملہ نہیں ہوا ہم سمجھ رہے تھے کہ ان کو احساس ہوگا، بلدیاتی قانون کے خلاف پورا سندھ جمع ہے، کافی دنوں سے جماعت اسلامی بھی احتجاج کر رہی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو نے چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے پر امن احتجاج کیا کچھ غلط نہیں کیا، پی ایس ایل خراب کرنے میں مراد علی شاہ کا ہاتھ ہے، پر امن مظاہرین سے بات چیت کی جاتی لیکن طاقت کا استعمال کیا، وزیر اعظم نے کل کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے افسران سیاسی غلام میں ہیں، کل پارلیمینٹیرین کو گھسیٹا گیا آئی جی کو چارج چھوڑ دینا چاہیے، منشی بلاول ہاؤس جائیں نوٹوں کی گنتیاں کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close