Featuredاسلام آباد

یہ واحد ملک ہے جہاں چور احتساب کررہے ہیں

اسلام آباد: چور خود دوسروں کااحتساب کر رہےہیں، عمران خان بتائیں کرپشن سےمتعلق نیب،ایف آئی اےکوکتنےخط لکھے

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا احتساب دیکھیں کیسز میں کچھ نہیں، کرپشن کی فہرست میں جب یہ حکومت آئی تھی 117 نمبر تھے ، اب ملک کرپشن کی فہرست میں 140 نمبر پر پہنچ گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کےباعث مہنگائی عروج پرہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا جارہاہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کےمشیر فرار ہو گئے، مشیر اپنے اثاثے سامنے لائے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے ۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے ، نوازشریف اس سال آئیں یا اگلےسال، علاج مکمل ہوجائے گا تو واپس آجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close