Featuredسندھ

جامعہ کراچی میں اساتذہ نے مزید 2 روز کلاسز کا بائیکاٹ کردیا

کراچی: سکریٹری بورڈز و جامعات سندھ کے رویے کے خلاف مزید دو روز کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا اور بدھ و جمعرات کو بھی جامعہ کراچی کے تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے

انجمن اساتذہ نے منگل کو منعقدہ اپنی پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل کے لیے جمعرات کو جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ہے منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ کے صدر شاہ علی القدر اور سیکریٹری محسن علی نے کہا کہ پیر کو جب سلیکشن بورڈ شروع ہوا تو سکریٹری بورڈ نے جامعہ کی خود مختاری پر حملہ کیا وہ ڈکٹیٹر شپ کا مظاہرہ تھا اور زبردستی سلیکشن بورڈ ملتوی کرادیا،

جامعہ کراچی کے ٹیچرزسمجھتے ہیں کہ یہ خودمختاری پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جامعہ کراچی نے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا

سندھ میں و ڈیرہ نظام لایا جارہا ہے ہونا تو چاہیے تھا کہ اگر سیکریٹری کو اس بوتڈ پر کوئی اعتراض تھا تو وہ تحریری نوٹ لکھ دیتے جو سلیکشن بورڈ کے کسی بھی رکن کا حق ہے، ایسے سکریٹری کو برطرف کرنا چاہیے۔

سندھ میں قائم مقام ہم وی سی لگا کر جامعات کو خود مختاری کو کنٹرول کررہے ہیں۔

صدر اساتذہ نے کہا کہ ٹیچرز کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جو ہمیں برداشت نہیں ہے۔

ایک روز قبل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو نے سلیکشن بورڈ کے انعقاد کی پیشگی اجازت نہ لینے پر اسے ملتوی کرادیا تھا یہ بورڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تقرری کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close