Featuredاسلام آباد

ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچ رہے ہیں : شوکت ترین

اسلام آباد: پاکستان میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے،  ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچ رہے ہیں

وزیر خزانہ شوکت ترین کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچ رہے ہیں، فارن ایکسچینج میں ہم نے بہتری لانی ہے، ہم نے ترقی کرنی ہے آگے جانا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے بہت اچھا کام کررہی ہے، ایف آئی اے بینڈ باجا نہیں بجاتی، اندر ہی اندر کام کرتی ہے، فارن کرنسی کو باہر لانے لے جانے کی کوئی ڈاکومنٹیشن نہیں ہے، سامان چائنہ سے آتا ہے اور پے منٹ دبئی سے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سسٹم میں تبدیلی لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close