Featuredسندھ

کراچی میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری

کراچی : رات گئے ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی گردآلود ہواؤں کے باعث کمی سے کم حدنگاہ ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم قدرے سرد ہوجائے گا۔

آج رات اور کل صبح درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، رواں ہفتے شدید سردی کا امکان

کراچی میں آج بھی شمال مغربی ہوائیں 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close