اسلام آبادپاکستان

پاوری گرل دنا نیر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

لاہور ( 24 مارچ2021ء) سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی دنا نیر کی جانب سے بنائی جانے والی 5 سکینڈ کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی۔دنا نیر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کے ان کے ہمراہ اداکار مومن ثاقب ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو بھی کافی پسند کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک 5 سکینڈ کی ویڈیو بنا کراپ لوڈ کرنے والی شوخ چنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے، دنا نیر کی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو کو اب تک8 لاکھ 29 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں
اور کمنٹس سیشن میں تبصروں کاسلسلہ بھی جاری ہے، اس وائرل ویڈیو میں دنانیر کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ کے نوجوان اداکار مومن ثاقب بھی ہیں جن کی یہ پہلی ویڈیو دنا نیر کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے۔
پاوری گرل دنا نیر اور بھائی مجھے مارو بوائے مومن ثاقب کی چھوٹی چھوٹی ویڈیوز نے دونوں کو شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچایا ہے جہاں تک پہنچنے کا اکثر لو گ صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں مگر ایسا کرنے کی ہمت کسی کسی میں ہو تی ہے۔ مومن ثاقب کو انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ’او بھائی، مجھے ماور‘ کہہ کر غصے کا اظہار کرنے پر شہرت ملی۔ دونوں کی ویڈیوز کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا ہے۔
اب ان دونوں سوشل میڈیا سٹارز نے پاروی ہورہی ہے اور مجھے مارو کا میش اپ تیار کیا جس کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اپنی ایک ویڈیو میں دنا نیر کا کہناتھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری طرف سے آپ سب کے لیے اب کیا دلچسپ آنے والا ہے؟‘’میں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد کچھ دلچسپ لانے والی ہوں جسے دیکھ کر آپ سب یقیناََ بہت خوش ہوں گے۔دانا نیر نے مزید کہا ’میں میرے ڈائیلاگز پر گانا تیار کرنے کے لیے یش راج مکھاٹے کی بے حد شکرگزار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close