اسلام آبادسندھپاکستانپنجاب

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (25 مارچ 2021ء ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ، اس مد میں دی جانے والی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ، آئی ایم ایف اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ مکمل کرنے کے بعد دی ، جس کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے لیے جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی بار منظوری دی گئی ، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی فراہمی ہوئی۔ جب کہ حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی سبسڈی ختم کرنے کے لیے 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی آہستہ آہستہ ختم کرنے کے لئے سفارشات ایک بار پھر تیار کی گئی ہیں ، جس میں وفاقی وزارت خزانہ نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبسڈی کے ہدف کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 201 تا 300 صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے والوں میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کئی گھرانے بالکل بھی غریب نہیں ہیں ، بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ٹارگٹ سبسڈی پلان کے تحت بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ، جس کے لیے بل ادا کرنے والے صارفین کے شناختی کارڈ اور فون نمبرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے بعد ٹارگیٹڈ سبسڈی پر عمل درآمد کی جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close