اسلام آبادپاکستانپنجاب

وزیراعظم کی بنگلا دیشی وزیراعظم کو یوم آزادی پرمبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (26 مارچ 2021ء) وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیش کے50 ویں یوم آزادی پر اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کو مبارکباد پیش کی اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، حسینہ واجد کے دورہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیش کے50 ویں یوم آزادی پر اپنی ہم منصب شیخ حسینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اورعوام کی جانب سے بنگلا دیشی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
یہ تعلقات خطے میں پائیدار امن، سیکیورٹی اور خوشحالی کے فروغ پر قائم ہیں۔

بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ سمجھتے ہیں دونوں ملکوں کے عوام کی منازل ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ بنگلا دیشی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھلے گا۔دوسری جانب ڈی ڈبلیواردو نے اپنی ڈاکومینٹری بتایا کہ بنگلا دیش کی سماجی زندگی میں سن انیس سو اکہتر کی وہی اہمیت ہے، جو بھارت اور پاکستان میں سن انیس سو سینتالیس کی ہے۔
موضوع کوئی بھی ہو، اکثر اوقات قصہ وہیں سے شروع ہوتا ہے۔ تاریخ کے یہ وہ تکلیف دہ بھنور ہیں، جن سے بعض اوقات نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ڈھاکا یونیورسٹی میں ایک پروفیسر صاحب ملے، جنہوں نے مارچ انیس سو اکہتر میں پاکستانی فوج کے ‘آپریشن سرچ لائٹ‘ میں مارے جانے والے اپنے دوستوں، ساتھیوں اور طلبا کے بارے میں بتایا۔ ایسی کارروائیوں کو دہائیاں بیت گئیں لیکن دکھ اب بھی اتنا گہرا تھا کہ بات کرتے ہوئے ان کی آنکھیں پُرنم ہوگئیں۔
وہیں ایک خاتون سماجی کارکن سے ملنے کے لیے فون کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کی کہ وہ پاکستانیوں سے ملنا پسند نہیں کرتیں۔ انہیں قائل کرنا پڑا کہ میں پاکستانی ضرور ہوں لیکن اُس سے پہلے ایک انسان ہوں اور صحافی بھی، جس کا کام اپنے ملک کی تاریخ کو سیکھنا، سمجھنا اور سوال کرنا ہے۔ بہرحال وہ بڑی مشکل سے ملنے پر آمادہ ہوئیں اور گھر پر چائے کی دعوت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close