اسلام آبادپاکستانپنجاب

قمر زمان کائرہ کی گاڑی جاتی امراء کے باہر حادثے کا شکار ہوگئی

لاہور ( 26 مارچ 2021ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کی گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے جا ٹکرائی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی گاڑی جاتی امراء کے باہر حادثے کا شکار ہو گئی۔
قمر زمان کائرہ کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار جوڑا ایک بچے کے ساتھ محو سفر تھا۔خوش قسمتی سے حادثے میں موٹر سائیکل سوار جوڑا اور بچہ محفوظ رہے۔قمر زمان کائرہ نے گاڑی سے اتر کر موٹر سائیکل سوار جوڑے کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو پانی پلایا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close