بلوچستان

کوئٹہ میں دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق

کوئٹہ: جناح چیک پوسٹ اور آئی جی آفس کے قریب دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔  کوئٹہ میں جناح چیک پوسٹ اور آئی جی آفس کے قریب شہدا چوک میں دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی اور دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں محکمہ تعلیم کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی گاڑی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ڈی جی بی ڈی ایس اسلم ترین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے جس میں 75 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردی کی اس کارروائی کو مزید ہولناک بنانے کے لیے بارودی مواد کے ساتھ نٹ بولٹ، بال بیرنگ اور کیلیں بھی استعمال کی گئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی جگہ پر عام دنوں میں کافی رش ہوتا ہے لیکن آج صوبائی حکومت کی جانب سے یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے رش کافی کم تھا۔ دھماکے کے فوری بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close