بلوچستان

تربت میں ایک گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی

کوئٹہ: تربت میں سیٹلائٹ ایریا میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا  تعلق پنجاب سے ہے، جن میں سے 5 ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے رہائشی  اور آپس میں رشتے دار تھے۔ مزدور مقامی ٹھیکے دار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے لیے مزدوری کا کام کررہے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔  فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close