بلوچستان

سکیورٹی فورسز کا سبی میں آپریشن ،تین دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید

کوئٹہ : سکیورٹی فورسز کے سبی میں آپریشن کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس سے 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد مارے گئے ۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل ہے جبکہ آپریسن کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے ۔اس واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close