بلوچستان

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب دھماکہ کے بعد رات گئے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے پولیس مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close