بلوچستان

ملک میں بارشوں کے دو نئے اسپیلز آنے سے متعلق ایڈوائزری جاری

ملک میں بارشوں کے دو نئے اسپیلز کے پیشگوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی۔

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلے اسپیل میں 17 اپریل سے 22 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران آندھی چلنے کے علاوہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان میں 17 سے 19 اپریل جبکہ سندھ میں 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ پنجاب میں 18 تا 19 اپریل خیبرپختونخوا میں 17 تا 21 اپریل آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 تا 22 اپریل بارش،آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

دوسری جانب 25 تا 29 اپریل کے دوران دوسرے موسمی سلسلے کے باعث ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسرے اسپیل کے دوران بھی کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ بارشوں کے باعث خضدار، زیارت، زوب، شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ،پنجگور، گوادراور تربت کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامیہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مدنظر رکھنے اور سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close