بلوچستان

وزیراعظم نے مبارکباد نہیں دی، عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی عبدالقدوس بزنجونے کہاہے کہ مجھے امید تھی کہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ بننے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تمام گلے شکوے بھلا کر مجھے مبارکباد یں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس بزنجوکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے گوادر کے لیے دیے گئے 1ارب کے ترقیاتی پیکج پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا حالانکہ وفاق نے بلوچستان کے ان فنڈز کو روکا بھی نہیں مگر پھر بھی اس پر سستی کا مظاہرہ ؂کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کے حقوق کی خاطر میں وزیراعظم سے ضرور ملاقات کروں گااور عوام کو در پیش مسائل سے انہیں آگاہ کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close