بلوچستان

کوئٹہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد

کوئٹہ: شمال مغربی بلوچستان میں گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد کردیا ہے اور اس کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مغرب کی سمت سے بارش اور برف باری کا نیا سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، جس کے باعث کوئٹہ اور گرد و نواح سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمایت کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اتوار کو کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جب کہ مالاکنڈ، بنوں، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ اتواور اور پیر کے روز اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روزامکان ظاہرکیا تھا کہ کراچی میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close