بلوچستان

لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کراچی سے متصل ضلع لسبیلہ میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس علاقے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

اس اطلاع پر حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

آزاد ذرائع سے تاحال ان افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت اور کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اس علاقے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close