بلوچستان

افغان بارڈر پہ باڑ کی تنصیب میں تاخیر کیوں ہوئی، وزیراعلٰی بلوچستان نے وجہ بیان کردی

وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک افغان طویل سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ سے 86 کلو میٹر دور پنجپائی کے قریب پاک افغان سرحد کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے باڑ لگانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیاسی اور دیگر معاملات کی وجہ سے باڑ لگانے میں تاخیر ہوئی۔ افغانستان کیساتھ پاکستان کی سرحد بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس پر باڑ لگانے کی ضرورت تھی۔ دہشت گرد آسانی سے یہاں آتے تھے اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیاں کرتے تھے۔ دہشتگردی کے کنٹرول کے لئے آج کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ سرحد پر باڑ لگانے اور سیف سٹی پراجیکٹ سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ہمیں ہر وقت افغانستان کی طرف سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ باڑ لگانے کا عمل شروع کرنے پر اپنی حکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہر بلوچ پاکستان کا سپاہی ہے اور وطن کی دفاع کے لئے تیار ہے۔ بلوچستان کے عوام بھی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close