بلوچستان

بلوچستان میں نگراں حکومت کی تشکیل سے قبل بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پہ تبادلوں کا امکان

نگراں حکومت اور انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل ہی بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حتمی فہرست وزیراعلٰی بلوچستان کو پیش کر دی گئی ہے، جو 31 مئی سے پہلے بیوروکریسی کے تبادلے کریں گے، تاکہ انتخابات کے دوران بیوروکریسی کے وہ افسران جو کافی عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات ہے، انہیں تبدیل کیا جا سکے۔ ان افسران میں وزیراعلٰی سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری آفس، محکمہ مواصلات و تعمیرات، خوراک، پی اینڈ ڈی، محکمہ اطلاعات، محکمہ خزانہ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، پولیس، لیویز و دیگر اہم محکمے بھی شامل ہیں۔ جن افسران کی فہرستیں تیار کی گئی ہے، انہوں نے ابھی سے ہی اپنے تبادلے رکوانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ بعض افسران کا تبادلہ کیا جائے گا اور بعض کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تاکہ عام انتخابات کے دوران یہ افسران اپنی پسند کی کسی سیاسی جماعت کی اندرون خانہ حمایت نہ کرسکیں اور انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close