بلوچستان

درجنوں فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

ضلع خضدار اور ضلع آواران کے مختلف علاقوں سے تقریباً سو سے زائد فراریوں نے ایف سی کیمپ میں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ایف سی سیکٹر کمانڈر ساوتھ بریگیڈئیر راحت ملک کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراری قومی پرچم ہاتھوں میں تھمائے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والوں سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ایف سی قلات اسکاؤٹس سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر راحت ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد ریاست پاکستان ہے، جسے اللہ تعالٰی نے ایٹمی قوت سے نوازا ہے۔ ایٹمی قوت نے ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ہم سب مسلمان بھائی بھائی ہیں اور اپنی ملک کی حفاظت کرنا ہمیں اسلامی ورثے میں ملا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو ببھٹکایا گیا۔ ہم تمام بھٹکے ہوئے نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر نہ صرف اپنا قومی فریضہ ادا کریں، بلکہ اسلامی فریضہ بھی ادا کرکے پرامن طریقے سے زندگی بسر کریں۔ مسلح افواج کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close