بلوچستان

کوئٹہ سٹی سے پی ٹی آئی کے صدر، جنرل سیکرٹری عہدے سے فارغ

کوئٹہ: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کو عہدے سے ہٹا کر ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی۔پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کےمطابق پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین اور جنرل سیکرٹری سلطان قریش کے خلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کی گئی۔پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کےصدر نور الدین کاکڑ نےپارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرحلقہ پی بی 27سےآزادحیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جبکہ پی ٹی آئی کوئٹہ سٹی کےجنرل سیکرٹری سلطان قریش نے نور الدین کاکڑ کی حمایت کر رکھی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے دونوں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر 7 دن کے اندر صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع نہیں کرایا گیا تو پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ترجمان کےمطابق آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے اور پارٹی امیدوار کے خلاف کسی اور جماعت اور آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے والے امیدوار کی حمایت کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close