بلوچستان

کسی میں ہمت نہیں کہ بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرے

وہ زیارت میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہئے،بہادر قومیں سانحات کا مقابلہ کرتی ہیں،اُن سے سیکھتی ہیں اور اب انشاءاللہ دہشت گردوں کو دہشت گردوں کو وار کرنے سے پہلے ہی ٹھکانے لگادیں گے،

اب ہم بلند حوصلے اور زیادہ تیاری کے ساتھ دشمن پر کاری ضرب لگائیں گے کیوں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم حق پر ہیں اس لئے جیت بھی ہماری ہو گی آج ہم عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں سے اگلے قدموں پر لڑتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم محب وطن اور اپنے وطن کے وارث ہیں کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود خوف نہیں، کشمیراوربلوچستان کے مسائل کی نوعیت الگ الگ ہے، بلوچستان کے وارث ہم ہیں مودی نہیں، ہم سو مرتبہ پیدا ہوکر سو مرتبہ بھی اپنے وطن پر قربان ہوں تو بھی کوئی غم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ آکر پاکستان کی سیاست کریں اور پہاڑوں پرچھپے لوگ آکر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں، بندوق اٹھانے والے بھی الیکشن لڑ کر اپنی اہمیت کا اندازہ کرلیں۔

ثناء اللہ زہری ہرآزاد ملک کو ترقی کرنے کا حق ہے، پاک چین اقتصادی راہ داری اغیار کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے لیکن ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اقتصادی راہداری کی حفاظت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close