بلوچستان

بلوچستان میں شدید سردی: کوئٹہ کا پارہ منفی 5 اور قلات میں منفی 7 ہوگیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جہاں کا درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا ہے۔

اس کے علاوہ قلات میں منفی 7 اور دالبندین میں منفی ایک ڈگری تک گر گیا ہے جب کہ خضدار میں منفی 2 اور ژوب میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close