بلوچستان

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ، یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوئی ہے جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close