بلوچستان

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے قریب آئل ٹینک میں دھماکا ، 6مزدور جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے قریب جہاز کے آئل ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ٹینک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،دھماکے کی زد میں آکر4 مزدور جاں بحق اور70 سے زائد  زخمی ہیں جنہیں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہےجبکہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔جہاز میں درجنوں افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں جنہیں باحفاظت نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دھماکہ آئل ٹینک کی صفائی کے دوران ہوا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا جہاز توڑنے کے دوران آگ بھڑکنے سے ہوا جس سے جہاز توڑنے والے70 سے زائد مزدور بری طرح جھلس گئے ہیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 4 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں اور دھواں کئی کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close