بلوچستان

حکومت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق محتاط ہے ،نواب زہری

کوئٹہ وقت سے پہلے سیکورٹی واضح کردیا گیا تو فائدہ نہیں ہوگا نقصان ہوگا بلوچستان ہمارا ہے حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے

اپنے بچوں کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام مطمئن رہیں ،وزیراعلیٰ کا اسمبلی میں اظہار خیال

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ہماری حکومت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق محتاط ہے،اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وقت سے پہلے سیکورٹی پلان واضح کر دیا گیا تو فائدہ نہیں ہو گا نقصان ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ کو تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دینے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ تمام اراکین اسمبلی بشمول اپوزیشن سب کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہے حکومت تمام صورتحال سے واقف ہے اور تعلیمی اداروں کو تمام تر وسائل دینگے کیونکہ بلوچستان ہمارا ہے اور ان کی حفاطت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے ایوان سے گزارش ہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق تحریک التوا پر بحث کیلئے زور نہ دیا جائے ہماری حکومت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق محتاط ہے،اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وقت سے پہلے سیکورٹی پلان واضح کر دیا گیا تو فائدہ نہیں ہو گا نقصان ہوگااپنے بچوں کو تحفظ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں عوام مطمئن رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close