بلوچستان

قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کو 2ماہ میں پیش ہونے کی مہلت

نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں جسٹس جمال احمد مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کے موکل کو میڈیکل چیک اپ اور سیکورٹی کی ضمانت دی جائے تو وہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر 23مارچ کو واپس آنے کو کہا ہے، جس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہونگے، اس لئے ہمیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کو مشروط مہلت دیتے ہوئے اُن کا وکالت نامہ واپس کر کے بطور سابق صدر کے نمائندہ اُن کی یقین دہانی پر دو ماہ تک کی مہلت دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو بیس مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

جس کے بعد سماعت آئندہ سال بیس مارچ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close