بلوچستان

بلوچستان بجٹ، قیام امن کیلئے 30 ارب مختص، چوکیوں اور تھانوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

مشیر خزانہ بلوچستان سردار اسلم بزنجو نے بلوچستان کے مالی سال 2017-18ء کیلئے بجٹ جمعرات کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مالی سال 2017-18 میں امن و امان کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 30.609 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جو موجودہ مالی سال کے مُقابِلے میں تقریباً 14 فیصد زیادہ ہیں۔ آئندہ مالی سال میں سکیورٹی اہلکاروں کی ٹریننگ میں مزید بہتری، تفتیشی کورسز کا آغاز، کوئٹہ میں تھانوں اور چوکیوں کی تعداد میں اضافہ، جوانوں کی ویلفیئر، ضروری قوانین کی منظوری وغیرہ جیسی اصلاحات کی جائینگی۔ پولیس اور لیویز فورس کو موجودہ حالات اور چیلنجِز سے نمٹنے کے لئے جدید خطوط پر منظم کیا جا رہا ہے۔ اِس سلسلے میں 326.5 ملین روپے کی خطیر رقم سے جدید اور معیاری اسلحہ فراہم کرنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ دیگر ضروری آلات فراہم کرنے کی غرض سے 1.74 بلین روپے  مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 300 ملین روپے کی خطیر رقم سے دس بلٹ پروف واہ فیکٹری سے تیار شدہ گاڑیاں لیویز فورس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے نوجوانوں کی اہلیت کوفوج سے ٹریننگ کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ میرٹ پر پولیس افسران کی تقرریاں اور ترقیاں، پولیس میں سیاسی عدم مداخلت اور انٹیلی جنس فیوژن سیل کی مزید بہتر کار کردگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ اِنسدادِ دہشت گردی کیلئے پولیس میں سی ٹی ڈی کا قیام عمل میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی انسدادِ دشت گردی فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close