گلگت بلتستان

سکردو میں سڑکوں کی ری کارپیٹنگ روکنے پروزیراعلٰی برہم

سکردو: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے سکردومیں سڑکوں کی ری کارپیٹنگ اورمرمت کے دیگرمعاملوں پرروکے گئے کاموں پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ کوفوری مسئلہ حل کرنے اورکام شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون اس معاملے کی تمام ترمعلومات لیتے ہوئے کام میں غفلت برتنے اورکام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ری کارپیٹنگ کے اس منصوبے پرکام رکنے کی وجہ سے بلتستان کے عوام میں غم وغصہ پایاجاتا ہے اورانہیں حکومت سے شکایت ہورہی ہے حالانکہ حکومت تمام ضروری فنڈزجاری کرچکی اورحکومت کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میںسڑکوں کی حالت زاربہترہو۔انہوں نے سیکرٹری تعمیرات عامہ کواحکامات جاری کئے کہ جن ٹھیکیداروں نے اس معاملے کو خراب کیا انہیں سزادی جائے اورعوام کواصل حقائق تک رسائی دیتے ہوئے معاملہ سمجھانے کی ضرورت ہے اور منصوبے پرکام کے دوبارہ آغازکوفوری یقینی بنایاجائے۔ادھرگلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے سیکرٹریزنے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آج سنکیانگ حکومت کے ساتھ ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اہم اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔سنکیانگ حکومت گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں پربڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کررہی ہے۔ جس کاپہلااجلاس چین میں منعقدہواتھا اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس میں شرکت کی تھی اسی ضمن میں آج ہونے والے اجلاس میںگلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے سیکرٹریزپرمشتمل وفد اپنے اپنے محکموں سے متعلق اور منصوبوں سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کوآگاہ کرے گا اور اس ضمن میں کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔سیکرٹریزنے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سنکیانگ حکومت کے ساتھ باہمی اشتراک والے منصوبے گلگت بلتستان اور یہاں کے عوام کے لئے انتہائی سودمندثابت ہوں گے اورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹریزکو منصوبوں کے حوالہ سے مفصل اورجامع رپورٹس بنانے اورمحنت سے کام کرتے ہوئے سنکیانگ حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے کوکہا اور امیدکااظہارکیا کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے بہت بہتری آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close