گلگت بلتستان

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں مختلف منصوبوں کیلئے 54کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کردئیے

گلگت: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں50 بستروں پر مشتمل امراض قلب ہسپتال کی تعمیر، 3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس اور گلگت سے نلتر تک سڑک کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر کل 54کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کردئے ہیں۔وفاقی حکومت نے اس سے قبل گذشتہ ماہ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 5 ارب57کروڑ 80 لاکھ روپے کی ابتدائی قسط بھی جاری کرچکی ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے فیڈرل پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی )میں شامل کل11 ترقیاتی منصوبوں میں سے 5 ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر کل 54کروڑ 85لاکھ روپے جاری کردی ہے جس میں سے نلتر کے مقام پر16 میگا واٹ ہائیڈور پاورپراجیکٹ کیلئے 14 کروڑ روپے،گلگت میں 50 بستروں پر مشتمل امراض قلب ہسپتال کیلئے1 کروڑ روپے، ہنزل گلگت کے مقام پر20 میگا واٹ ہائیڈورپاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے، ہرپوکے مقام پر 34.5 میگا واٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ روپے،کنو داس سے نلتر ایئرفورس بیس تک سڑک کی اپ گریڈیشن کیلئے24 کروڑ 85لاکھ روپے جاری کردئے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے اس سے قبل گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل سینکڑوں جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گذشتہ ماہ بلاک ایلوکیشن کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کر چکی ہے۔ دستاویز کے مطابق وفاق کی جانب سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل6 ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیر اعظم پیکچ کے تحت گلگت بلتستان کیلئے مختص 3 ارب روپے میں سے بھی تاحال کوئی فنڈ جاری نہیں ہوسکا۔ وفاق کی جانب سے جن ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں مختص فنڈ میں سے اب تک کوئی قسط جاری نہ ہوسکی ہیں ان میں شغرتھنگ کے مقام پر 26 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے50 کروڑ روپے،تھک چلاس کے مقام پر4میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 30کروڑ کروڈ روپے، حسن آباد ہنزہ کے مقام پر5 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے5 کروڑ روپے، عطا آباد کے مقام پر سیرگاہ کے قیام کے منصوبہ کیلئے5کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشن کی تعمیرکیلئے 5 کروڑ روپے، گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کے منصوبہ کیلئے10 کروڑ روپے اور ٹیکنیکل کالج گلگت کیلئے 5کروڑ روپے شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close