گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین کیلئے کام کر رہے ہیں: صدر مملکت

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر کوئی تبدیلی کئے بغیر عوامی امنگوں کے مطابق گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

ایوان صدر میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، وزراء، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، اور دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور لوگوں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنائے جائیں۔ صدر مملکت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں جس کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبے کو اکنامک کوریڈور کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جو غلط ہے، یہ منصوبہ پنجاب حکومت کا اپنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اکنامک کوریڈور سے گلگت بلتستان کو بہت فائدہ ہو گا لہٰذا اس کی کامیابی کے لئے اس خطے کے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close