گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ6میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 6 ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 36ہزار 392 ہے جن میں17 ہزار 461 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کےلیے 58 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کےامیدوار میرغضنفرعلی خان کامیاب قرارپائےتھے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2015میں میرغضنفرعلی خان کوگلگت بلتستان کا گورنر تعینات کردیاگیا جس کے بعد سے یہ نشست خالی ہے ۔یہاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 مرتبہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوچکا ہے ۔

حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کے صاحبزادے شاہ سلیم خان کو اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق اسپیکر وزیر بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عزیزاحمد امیدوار ہیں ۔آزاد امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close