گلگت بلتستان

گلگت، نیب کورٹ میں مستقل جج نہ ہونے سے درجنوں کیسز التواء کا شکار

گلگت بلتستان میں نیب کے مستقل جج کی عدم تعیناتی سے درجنوں کیسز التواء کا شکار ہو گئے، قومی احتساب بیورو کے ایڈیشنل جج کی معیاد ایک ماہ قبل مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد رجسٹرار چیف کورٹ کو نیب کے ایڈیشنل جج کا اضافی چارج دیا گیا ہے تاہم رجسٹرار چیف کورٹ بھی گذشتہ 20 روز سے چھٹیوں پر ہیں۔

نیب کورٹ کا مستقل جج نہ ہونے کی وجہ سے سائلین اور گواہوں کو مسائل و مشکلات پیش آنے کے ساتھ ساتھ کیسوں کے فیصلے بھی التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیب کورٹ میں مستقل ججز کی فوری تعیناتی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سائلین اور گواہوں کو درپیش مشکلات کم ہونے کے ساتھ ساتھ کیسز پر بروقت فیصلے بھی ہو سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close