اسلام آباد

وزیر خزانہ اسحاق ڈار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم، حسن، حسین نواز اور طارق شفیع کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے جبکہ ان کی گاڑی وزیر داخلہ خود چلا رہے تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے جبکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی 5 جولائی کو پہلی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close