اسلام آباد

اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں

اسلام آباد: اس جرم پر پاگل شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر تنز کے نشتر چلادیئے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد ملک میں جنگل کا قانون چلے گا۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی بھی تحلیل کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close