اسلام آباد

فرح خان و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری

اسلام آباد : نیب نے سابقہ خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے جاری اعلامیہ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ، مختلف اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات پر انکوائری ہوگی۔ فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018 کے بعد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ فرخ خان کے اکاؤنٹ میں 3 سال کے دوران 84 کروڑ 70 لاکھ روپے پائے گئے ہیں۔ رقوم فرَح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں موصول ہوئی اور جلد واپس لے لی گئی۔

فرَح خان نے 9 مرتبہ امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔ ڈی جی نیب لاہور کو معاملے کی قانون کے مطابق انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close