اسلام آباد

ہماری ذمے داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کرائیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آکر قانون سازی نہیں چاہتے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں ہے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمے داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کرائیں، حقیقی جمہوریت کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے، گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آکر قانون سازی نہیں چاہتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا ہدف رکھا ہے، 2 سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close