اسلام آباد

پی آئی اے نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے انتظامات مکمل

دو روز قبل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا رن وے جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مطابق شام میں تعینات پاکستانی سفیر کی درخواست پر پی آئی اے نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کر لیے۔

پاکستانی سفیر نے سی ای او قومی ایئرلائنز اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا۔

سفیر نے حکومت کے نام اپنے مکتوب میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حلب میں پروازیں بھیجنے کا کہا ہے۔

وزیر ہوابازی سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔

پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا۔

وزارت ہوابازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

وزرات ہوابازی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقع پر اپنی خدمات کو ملک کے لیے پیش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا رن وے جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

بعدازاں شامی حکومت نے دمشق سے تمام پروازیں منسوخ کردیں اور قومی و بین الاقوامی پروزاوں کے لیے حلب کا ایئرپورٹ استعمال کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close