اسلام آباد

شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟

پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا، ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کا انتخاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امید ہے معاملے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔ سپریم کورٹ کے فل بینچ کو اس آئینی معاملے کی تشریح کرنی چاہیے۔ ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 25 ایم پی ایز کو پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی۔ ق لیگ کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا تو وہی پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے۔ آصف زرداری پر الزامات لگانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب معافی مانگنی چاہیے۔ گزشتہ روز دنیا نے دیکھا کسی کے ووٹ نہیں خریدے گئے، اتحاد بنانا آئینی عمل ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جمہوری اور سیاسی آپشن استعمال کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close